سپر پاورز والی ایپس
ایتھیریم ایپلی کیشنز عام ایپس کی طرح محسوس ہو سکتی ہیں۔ لیکن پردے کے پیچھے ان میں کچھ خاص خصوصیات ہوتی ہیں۔
ایک بار جب کوئی ایپ ایتھیریم بلاک چین پر شائع ہو جاتی ہے، تو اسے روکنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایتھیریم نیٹ ورک دنیا بھر کے ہزاروں کمپیوٹرز پر غیر مرکزی (decentralized) ہے۔ کوئی بھی ایتھیریم پر چلنے والی ایپس کو بند نہیں کر سکتا، کیونکہ نشانہ بنانے کے لیے کوئی ایک سرور نہیں ہے۔ ایتھیریم غیر جانبدار بھی ہے اور اس لیے دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی اسے استعمال کر سکتا ہے یا اس سے جڑ کر اس کے اوپر اپنی ترامیم بنا سکتا ہے۔
ڈی ایپ (dapp) کیا ہے؟
ایتھیریم ایپلی کیشنز کی لاجک مرکزی سرورز کے بجائے ایتھیریم بلاک چین پر چلتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں اکثر غیر مرکزی ایپلی کیشنز یا مختصراً ڈی ایپس (dapps) کہا جاتا ہے۔
زیادہ نجی
کسی بھی ڈی ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک ایتھیریم والیٹ کی ضرورت ہے۔ آپ کے ذاتی ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ وہ انٹرنیٹ ہے جیسا اسے ہمیشہ ہونا چاہیے تھا۔
عالمی سطح پر قابل رسائی
ڈی ایپس خطوں اور ایپ اسٹورز کے قواعد کے تابع نہیں ہیں۔ آپ کی رسائی کا انحصار انٹرنیٹ کنکشن ہونے پر ہے – نہ کہ اس بات پر کہ آپ کہاں رہتے ہیں۔
سستی خدمات
ڈی ایپس پیئر ٹو پیئر (peer-to-peer) ہیں۔ کوئی درمیانی شخص کمیشن نہیں لیتا جس کا مطلب ہے سستی خدمات۔
یہ کیوں اہم ہے
ایتھیریم ایپس وہ کام کر سکتی ہیں جو روایتی ایپس کے ساتھ ممکن نہیں ہیں۔ جیسے کسی بالکل اجنبی کو اس ضمانت کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ آپ کو اپنی رقم سود سمیت واپس مل جائے گی۔ اور وہ بھی لین دین کو سنبھالنے کے لیے کسی "قابل اعتماد" درمیانی شخص، جیسے وکیل، کو ادائیگی کیے بغیر۔
ہر چیز کے لیے ایپس موجود ہیں: گیمنگ، فنانس، کام، میسجنگ، اسٹوریج اور بہت کچھ۔ زیادہ تر ایپس کے ساتھ آپ کو اشتہارات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا یا محدود رسائی کی پابندی نہیں ہوتی۔
کسی بھی ایتھیریم ایپ کا استعمال شروع کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک ایتھیریم والیٹ اور تھوڑے سے ETH کی ضرورت ہے۔
یہ کیسے کام کرتا ہے
ایپس اسمارٹ کانٹریکٹس کے ذریعے چلتی ہیں — کوڈ کے وہ حصے جو ایتھیریم بلاک چین پر موجود ہوتے ہیں۔ روایتی ایپس کے برعکس، انہیں چلانے کے لیے کسی کمپنی کی ضرورت نہیں ہوتی۔
| خصوصیت | روایتی ایپس | ایتھیریم ایپس |
|---|---|---|
| اسے کون کنٹرول کرتا ہے؟ | ایک کمپنی | کوئی نہیں |
| کہاں چلتی ہے | نجی کمپنی کے سرورز پر | عوامی ایتھیریم بلاک چین پر |
| کیا اسے سنسر کیا جا سکتا ہے؟ | ہاں | نہیں |
| آپ کے ڈیٹا کا مالک کون ہے؟ | عام طور پر آپ نہیں | آپ اپنے ڈیٹا کے مالک ہیں |
I
imrulo.eth
Serbia
I'm Cuban. I live in Serbia.From Cuba, opening a bank account was almost impossible. Paying online… even more difficult. When I arrived in Serbia, I thought everything would be easier. But in 2021, something happened to me that I'll never forget. A client asked me for a website. He paid me via PayPal. And PayPal… blocked my money. Just when I needed it most. That same day, I started looking for solutions. And I found Ethereum. That's when everything changed. Thanks to Ethereum, I was able to receive direct payments. Without banks. Without blocks. Without asking permission. Since then, I fell in love with Ethereum.Because it's not just money. It's freedom. It's being able to work and get paid, no matter where you come from. Every time I have something on another network, I try to move it to Ethereum.Because I believe in its potential. In its ability to give opportunities to people like me. People who come from countries where the system closes its doors to you. For me, Ethereum isn't just technology. It's a tool for living a better life.
April 26, 2025
Casio
@0xCasio
How DeFi has made an impact on my life: Spent 8 years working regular jobs, perfect credit, no debt and all banks denied my loan apps after months of back n forth. In less than 30 minutes I took a loan agains't my ETH which allowed me to buy the land and start construction.
March 24, 2025
T
Thiago
Brazil
In emerging regions, instability, distrust, and social inequality are commonplace. Ethereum offers not only a technological alternative, but a philosophical one. It allows us to build systems where transparency is default, trust is programmable, and access is open.
April 15, 2025
ایتھیریم ایپس لیگوز (legos) کی طرح ہیں
جب تمام ایپس ایتھیریم پر بنائی جاتی ہیں، تو وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ ایک ایپ کا ٹوکن، بالکل مختلف ایپ پر کام کرے گا۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے آپ اپنی فیس بک وال پر ٹویٹس شائع کر سکیں۔ درحقیقت اکثر آپ ہر جگہ الگ سے رجسٹر کیے بغیر بہت سی مختلف ایتھیریم ایپس میں ایک ہی پروفائل کو دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔
Browse apps
We've listed some of the most popular apps out there so you can try one out. You'll need ETH and a wallet to get the most out of them.

Aave
Lend your tokens to earn interest and withdraw any time.

Farcaster
The social and community platform of crypto.

Uniswap
Swap your tokens for different ones globally.

Powered by Ethereum
مزید مطالعہ
اکثر پوچھے گئے سوالات
ڈی ایپ (Dapp) کا مطلب غیر مرکزی ایپلی کیشنز (decentralized applications) ہے۔ یہ وہ ایپلی کیشنز ہیں جو ایتھیریم جیسے بلاک چین نیٹ ورکس پر بنائی گئی ہیں۔ انہیں غیر مرکزی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کا بنیادی نیٹ ورک غیر مرکزی ہوتا ہے۔
کچھ ایپلی کیشنز آپ کو کرپٹو ٹوکنز کی تجارت کرنے یا خریدنے کی اجازت دیتی ہیں، لیکن تمام ایپس اس کے لیے نہیں ہوتیں۔ اگر آپ اپنے پہلے ٹوکنز خریدنا چاہتے ہیں، تو ETH حاصل کریں پر جائیں۔
کرپٹو والیٹ آپ کو اپنے ٹوکنز رکھنے اور اپنے ایتھیریم اکاؤنٹ کا نظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ بہت سے بہترین والیٹس موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک مختلف مقصد پورا کرتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے کہ آپ کے لیے کون سا والیٹ بہترین ہے، ہماری والیٹس کی فہرست دیکھیں۔
صفحہ کی آخری اپ ڈیٹ: ۲۶ فروری، ۲۰۲۶

