اتھیریم کیا ہے؟
کرپٹو کرنسیز، جیسے کہ بٹ کوائن، کسی کو بھی عالمی سطح پر رقم منتقل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ ایتھیریم بھی یہ کرتا ہے، لیکن یہ ایسا کوڈ بھی چلا سکتا ہے جو لوگوں کو ایپس اور تنظیمیں بنانے کے قابل بناتا ہے۔ یہ مضبوط اور لچکدار دونوں ہے: کوئی بھی کمپیوٹر پروگرام ایتھیریم پر چل سکتا ہے۔ مزید جانیں اور شروعات کرنے کا طریقہ معلوم کریں:
اتھیریم کیا ہے؟
اگر آپ نئے ہیں تو یہاں سے آغاز کریں تاکہ جان سکیں کہ ایتھیریئم کیوں اہم ہے۔

Web3 کیا ہے؟
ویب3 انٹرنیٹ کا ایک ماڈل ہے جو آپ کے اثاثوں اور شناخت کی ملکیت کو اہمیت دیتا ہے۔

ہم ایتھیریم کو کیسے استعمال کریں؟
ایتھریم استعمال کرنے کا مطلب مختلف لوگوں کے لیے مختلف چیزیں ہو سکتا ہے۔ شاید آپ کسی ایپ میں سائن اِن کرنا چاہتے ہوں، اپنی آن لائن شناخت ثابت کرنا چاہتے ہوں، یا کچھ ETH ٹرانسفر کرنا چاہتے ہوں۔ سب سے پہلی چیز جس کی آپ کو ضرورت ہوگی وہ ہے ایک اکاؤنٹ۔ اکاؤنٹ بنانے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ ایک سافٹ ویئر کے ذریعے ہے جسے والیٹ کہا جاتا ہے۔
والیٹ کیا ہیں؟
ڈیجیٹل والیٹس بالکل اصلی بٹوے کی طرح ہیں؛ یہ وہ چیزیں محفوظ کرتے ہیں جن کی آپ کو اپنی شناخت ثابت کرنے اور ان جگہوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ضرورت ہوتی ہے جو آپ کے لیے قیمتی ہیں۔

Ethereum نیٹ ورکس
سستے اور تیز ترین ایتھیریئم ایکسٹینشنز استعمال کر کے پیسے بچائیں۔

ایتھیریئم استعمال کرتے وقت غور کرنے والی باتیں
- ہر ایتھیریئم ٹرانزیکشن کے لیے فیس درکار ہوتی ہے جو ETH کی صورت میں ادا کی جاتی ہے، چاہے آپ کو ایتھیریئم پر بنے دوسرے ٹوکنز (جیسے اسٹیبل کوائنز USDC یا DAI) ہی کیوں نہ منتقل کرنے ہوں۔
- فیس زیادہ بھی ہو سکتی ہے اس بات پر منحصر ہے کہ کتنے لوگ ایک ہی وقت میں ایتھیریئم استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ استعمال کریں۔۔۔ لیئر۲.

ایتھیریم کا استعمال کس لیئے ہوتا ہے؟
ایتھریئم نے نئے پروڈکٹس اور سروسز کی تخلیق میں مدد کی ہے جو ہماری زندگی کے مختلف شعبوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ ہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں لیکن خوش ہونے کے لیے بہت کچھ موجود ہے۔
غیر مرکزی مالیات (DeFi)
ایک متبادل مالیاتی نظام دریافت کریں جو بینکوں کے بغیر بنایا گیا ہے اور سب کے لیے کھلا ہے۔

اسٹیبل کوائنز
کرپٹو کرنسیاں جو کسی کرنسی، کموڈیٹی یا کسی اور مالیاتی آلے کی قدر کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں۔

نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs)
منفرد اشیاء کی ملکیت کی نمائندگی کرتے ہیں، جیسے فن پارے، زمین یا جائیداد کے دستاویزات، یا کنسرٹ ٹکٹ۔

غیر مرکزی خود مختار تنظیمیں (DAOs)
بغیر باس کے کام کو ہم آہنگ کرنے کے نئے طریقے فعال کریں

ابھرتے ہوئے استعمال کے معاملات
ایتھیریم کے ساتھ دیگر نمایاں صنعتیں بھی تخلیق یا بہتر کی جا رہی ہیں
ایتھیریم نیٹ ورک کو مضبوط کریں
آپ ایتھیریئم کو محفوظ بنانے میں مدد کر سکتے ہیں اور ایک ہی وقت میں انعامات بھی کما سکتے ہیں، اپنے ETH کو اسٹیک کر کے۔ اسٹیکنگ کے مختلف اختیارات ہیں جو آپ کے تکنیکی علم اور آپ کے پاس موجود ETH کی مقدار پر منحصر ہیں۔
ایتھیریم پروٹوکول کے بارے میں مزید جانیں
ان صارفین کے لیے جو ایتھیریم نیٹ ورک کے تکنیکی حصے میں سب سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایتھریم روڈ میپ
ایتھیریم کا روڈ میپ اسے زیادہ اسکیلیبل، محفوظ، اور پائیدار بناتا ہے۔

ایتھیریم پروٹوکول کے بارے میں مزید
ایتھیریم کمیونیٹی کے بارے میں مزید جانیں
ایتھیریئم کی کامیابی اس کی انتہائی پرعزم کمیونٹی کی بدولت ہے۔ ہزاروں متاثر کن اور محنتی لوگ ایتھیریئم کے وژن کو آگے بڑھانے میں مدد کرتے ہیں، اور اسٹیکنگ اور گورننس کے ذریعے نیٹ ورک کو سکیورٹی بھی فراہم کرتے ہیں۔ آئیں اور ہمارے ساتھ شامل ہوں!
میں کس طرح شامل ہو سکتا ہوں؟
آپ (جی ہاں، آپ!) کا ایتھیریم کمیونٹی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے خیرمقدم ہے۔

آن لائن کمیونٹیز
آن لائن کمیونٹیز ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہیں تاکہ آپ مزید مخصوص سوالات پوچھ سکیں یا حصہ لے سکیں۔

کتابیں اور پوڈکاسٹس
ایتھیریم کے بارے میں کتابیں
- The Cryptopians (opens in a new tab) 22 فروری، 2022 - Laura Shin
- Out of the Ether (opens in a new tab) 29 ستمبر، 2020 - Matthew Leising
- The Infinite Machine (opens in a new tab) 14 جولائی، 2020 - Camila Russo
- Mastering Ethereum (opens in a new tab) 23 دسمبر، 2018 – Andreas M. Antonopoulos, Gavin Wood Ph.D.
- پروف آف اسٹیک (opens in a new tab) 13 ستمبر، 2022 - Vitalik Buterin, Nathan Schneider
ایتھیریم کے بارے میں پوڈکاسٹ
- Green Pill (opens in a new tab) ان کرپٹو-اکنامک سسٹمز کو دریافت کرتا ہے جو دنیا کے لیے مثبت خارجی اثرات پیدا کرتے ہیں۔
- Zero Knowledge (opens in a new tab) یہ اس ٹیکنالوجی میں گہرائی سے جاتا ہے جو ابھرتے ہوئے ڈی سینٹرلائزڈ ویب کو چلائے گی اور اس کمیونٹی کو جو اسے بنا رہی ہے۔
- Unchained (opens in a new tab) یہ گہرائی سے جائزہ لیتا ہے ان لوگوں کا جو ڈی سینٹرلائزڈ انٹرنیٹ بنا رہے ہیں، اس ٹیکنالوجی کی تفصیلات جو ہمارے مستقبل کی بنیاد بن سکتی ہیں، اور کرپٹو کے کچھ سب سے پیچیدہ موضوعات جیسے کہ قوانین، سکیورٹی اور پرائیویسی۔
- The Daily Gwei (opens in a new tab) ایتھیریم کی خبروں کا خلاصہ، اپ ڈیٹس اور تجزیہ
- Bankless (opens in a new tab) کرپٹو فائنانس کا ایک گائیڈ
ایتھریئم کے بارے میں ویڈیو سیریز
- ایتھیریم کی بنیادی باتیں (opens in a new tab) ایک آسان فہم ویڈیو سیریز کے ساتھ ایتھیریم نیٹ ورک آرکیٹیکچر کی بنیادی باتیں سیکھیں۔
صفحہ کی آخری تازہ کاری: 12 فروری، 2025







