
ETH کہاں سے حاصل کریں
آپ ETH کما سکتے ہیں، اسے اپنے پیئرس سے حاصل کر سکتے ہیں، یا اسے ایکسچینجز اور ایپس سے خرید سکتے ہیں۔
ETH کی موجودہ قیمت (USD)
مرکزی ایکسچینج
ایکسچینج وہ کاروبار ہیں جو آپ کو روایتی کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپٹو خریدنے دیتے ہیں۔ وہ آپ کی خریدی ہوئی کسی بھی ETH کو اس وقت تک اپنی تحویل میں رکھتے ہیں جب تک کہ آپ اسے اپنے کنٹرول والے والیٹ میں نہ بھیج دیں۔
ETH کمائیں
آپ DAOs یا ان کمپنیوں کے لیے کام کرکے ETH کما سکتے ہیں جو کرپٹو میں ادائیگی کرتی ہیں، باؤنٹیز جیت کر، سافٹ ویئر بگز تلاش کرکے اور مزید بہت کچھ۔
اپنے پیئرس سے ETH حاصل کریں
ایک بار جب آپ کے پاس ایتھیریم اکاؤنٹ ہو جائے، تو آپ کو صرف اپنا ایڈریس شیئر کرنا ہے تاکہ آپ پیئر-ٹو-پیئر ETH (اور دیگر ٹوکنز) بھیجنا اور وصول کرنا شروع کر سکیں۔
غیر مرکزی ایکسچینجیں (DEXs)
اگر آپ مزید کنٹرول چاہتے ہیں تو، کا استعمال کرکے ETH خریدیں۔ ایک DEX کے ساتھ آپ کسی مرکزی کمپنی کو اپنے فنڈز کا کنٹرول دیے بغیر ڈیجیٹل اثاثوں کی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
والیٹس
کچھ والیٹس آپ کو ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ، بینک ٹرانسفر یا ایپل پے کے ذریعے کرپٹو خریدنے کی اجازت دیتے ہیں۔ جغرافیائی پابندیاں لاگو ہوتی ہیں۔
اسٹیکنگ ریوارڈز
اگر آپ کے پاس پہلے سے کچھ ETH ہے، تو آپ ویلیڈیٹر نوڈ چلا کر مزید کما سکتے ہیں۔ آپ کو یہ توثیقی کام کرنے کے لیے ETH میں ادائیگی کی جاتی ہے۔
اس صفحے پر مندرج تمام پراڈکٹس آفیشل توثیق یافتہ نہیں، اور صرف معلوماتی مقاصد کے لیے دی گئی ہیں۔ اگر آپ کوئی پراڈکٹ شامل کرنا یا پالیسی کے بارے میں رائے دینا چاہتے ہیں تو GitHub پر مسئلہ اٹھائیں۔ مسئلہ اٹھائیںopens in a new tab
آپ کس ملک میں رہتے ہیں؟
ایکسچینجز پر پابندیاں ہیں کہ وہ کرپٹو کہاں بیچ سکتے ہیں۔ یہ ان خدمات کی ایک اشاراتی فہرست ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہر ملک میں کام کرتی ہیں۔ یہاں شمولیت کوئی توثیق نہیں ہے - آپ کو اپنی تحقیق خود کرنی چاہیے!
غیر مرکزی ایکسچینجیں (DEXs)
DEXs کیا ہیں؟
غیر مرکزی ایکسچینجز ETH اور دیگر ٹوکنز کے لئے کھلے بازار ہیں۔ وہ خریداروں اور فروخت کنندگان کو براہ راست جوڑتے ہیں۔
ٹرانزیکشن میں فنڈز کی حفاظت کے لیے کسی قابل اعتماد تیسرے فریق کو استعمال کرنے کے بجائے، کوڈ استعمال ہوتا ہے ۔ بیچنے والے کا ETH صرف اس وقت منتقل کیا جائے گا جب ادائیگی کی ضمانت دی جائے۔ اس قسم کے کوڈ کو سمارٹ کنٹریکٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اسمارٹ کانٹریکٹس پر مزید
اس کا مطلب یہ ہے کہ مرکزی متبادلات کے مقابلے میں جغرافیائی پابندیاں کم ہیں۔ اگر کوئی وہ چیز بیچ رہا ہے جو آپ چاہتے ہیں اور آپ کی طرف سے فراہم کردہ ادائیگی کا طریقہ قبول کر رہا ہے، تو آپ کے لیے سب ٹھیک ہے۔
DEX استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایک والیٹ کی ضرورت ہوگی۔
والیٹ حاصل کریںدیگر کرپٹو کے ساتھ خریدیں
اپنے ٹوکنز کو دوسرے لوگوں کے ETH سے تبدیل کریں۔ اور اس کے برعکس۔
اپنے ETH کو محفوظ رکھنا

سیکورٹی پر کمیونٹی پوسٹس
ایتھیریم کو کوئی ایک تنظیم کنٹرول نہیں کرتی - یہ غیر مرکزی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے فنڈز کی سیکیورٹی کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ ETH کے ساتھ، آپ اپنے اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے کسی بینک یا کمپنی پر بھروسہ نہیں کر رہے ہیں، آپ خود اپنی ذمہ داری لے رہے ہیں۔
اپنا ETH اپنے والیٹ میں رکھیں
ایتھیریم کی اہم خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے اکاؤنٹ کا خود انتظام کرکے اپنے اثاثوں پر کنٹرول رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے اثاثوں کے لیے کسی تیسرے فریق پر بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اور آپ کسی بھی نگران کے بے ایمانی سے کام کرنے، دیوالیہ ہونے یا ہیک ہونے سے محفوظ رہتے ہیں۔ تاہم، اس کا یہ بھی مطلب ہے کہ آپ اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود لیتے ہیں۔
والیٹس چیک کریںآپ کا ETH ایڈریس
جب آپ کوئی والیٹ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک عوامی ETH ایڈریس بنائے گا۔ یہ ایسا لگتا ہے:
0x0125e2478d69eXaMpLe81766fef5c120d30fb53f
مثال: کاپی نہ کریں
اسے اپنے ای میل ایڈریس کی طرح سمجھیں، لیکن میل کی بجائے یہ ETH وصول کر سکتا ہے۔ اگر آپ کسی ایکسچینج سے اپنے والیٹ میں ETH منتقل کرنا چاہتے ہیں، تو اپنے ایڈریس کو منزل کے طور پر استعمال کریں۔ بھیجنے سے پہلے ہمیشہ دو بار چیک کرنا یقینی بنائیں!
والیٹ کی ہدایات پر عمل کریں
اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں، تو آپ اپنے فنڈز تک رسائی کھو دیں گے۔ آپ کے والیٹ کو اس سے بچاؤ کے لیے ہدایات دینی چاہئیں۔ ان پر احتیاط سے عمل کرنا یقینی بنائیں – زیادہ تر معاملات میں، اگر آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیتے ہیں تو کوئی بھی آپ کی مدد نہیں کر سکتا۔
صفحہ کی آخری تازہ کاری: 1 جنوری، 1970